اسلام آباد(این این ائی)اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے (ن) لیگ کی جانب سے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی آؤ بھگت کرنا قیامت کی ایک نشانی ہے۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مضحکہ خیز ستم ظریفی ہے کہ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال نے میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ صرف اس لیے دائر کیا کیوں کہ میں نے ان کی بے بہا کرپشن پر بات کی۔
1,698 total views, 2 views today
Comments