سِسکو کے نمائندگان اور یونیورسٹی کے منتظمین کے درمیان رجسٹرارووائس چانسلرڈاکٹرحسن شیر کی سربراہی میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کا مقصد یونیورسٹی آف سوات میں CISKO اکیڈمی کا انعقاد تھا۔ اجلاس میں شریک سسکوکے ٹیکنیکل و پروگرام سٹاف سے تعلق رکھنے والے عاطف ، بابرمختار نے یونیورسٹی ممبران کو پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد اجلاس کے سربراہ نے اُنہیں مکمل تعاؤن کی یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا کہ یوایس ایڈکے تعاؤن سے یونیورسٹی آف سوات میں سسکواکیڈمی کے قیام کا فیصلہ نہایت خوش آئند ہے جس کے لئے یونیورسٹی ہرممکن تعاؤن پیش کرے گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس اکیڈمی سے نہ صرف طلباء کو کمپیوٹر لینگویج سے متعلق جدیدمہارت حاصل کرنے کے مواقع میسرآئنگے بلکہ مستقبل میں یہاں سے سرٹیفیکیشن کرنے والوں کے لئے نوکریوں کے مواقع بھی دُگنے ہوجائنگے۔ اجلاس کے اختتام پرسسکوکے کوارڈینیٹرنے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں اخبارات کے زریعے سے چنددنوں میں تشہیری مہم کا آغازکیاجائیگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ چندروزمیں جدیدتربیتی آلات یونیورسٹی کومہیاکیئے جائینگے۔
1,628 total views, 2 views today