مٹہ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 07اکتوبر 2017ء ) بانی حق پرست گروپ مٹہ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ صبح وشام میرٹ کی بلند وبالا دعوے کرنے والے صوبائی وزیر تحصیل کونسل مٹہ میں بھرتیوں پر بھی ایک دن اپنے جلسے میں بات کریں کہ کونسل میں نوکریاں کس بنیاد پر کی گئی ہے اور کس کس کودی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پوری ہفتے میں حکومتی مراعات اور سرکاری وسائل کو خرچ کرنے کی باوجود جتنی شمولیتیں حکومتی پارٹی کرتے ہیں حق پرست اس سے کئی گناہ زیادہ لوگ ایک ہی جلسے میں شامل کرتے ہیں اور وہ بھی حکومتی پارٹی سے شامل کرتے ہیں جو حق پرست گروپ پر عوام کی بھر پور اعتماد کا زندہ ثبوت اور حکومتی پارٹی سمیت دیگر جماعتوں پر عوام کی عدم اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے غریب عوام سے انکی حقوق دینے کی نام پر ووٹ لیکر کامیابی کی بعد پھر ان غریبوں کیساتھ ظلم ہوئے ہیں جسکا زندہ ثبوت موجودہ حکومت میں چراگاہوں پر پابندیاں اور زمینوں کو شاملات میں شامل کرنا اور غریبوں کی زمینوں پر سیکشن فور لگانا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چپریال میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے محمد نعیم خان عرف تور خان عظمت علی خان خان باچا اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے تور دادا قابل باچا احسان اللہ رحمت اللہ حکیم زیب رفیع اللہ عماد اللہ رحمان قمر زمان ابوبکر اور دیگر بہت سے افراد نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت حق پرست گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو حق پرست گروپ کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ اس وقت حق پرست گروپ کے پاس نہ تو سرکاری نوکریاں ہیں اور نہ سرکاری مراعات ہیں لیکن پھر بھی بڑی تعداد میں لوگوں کا حق پرست گروپ میں شامل ہونا حق پرست گروپ کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے جس پر وہ ان لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انصاف کے علمبردار بتادیں کہ اگر انکے پاس سیکشن فور لگانے کی اختیار نہیں تو پھر غریب عوام کو پارٹی میں شامل کرنے کے بعد انکے زمینوں سے سیکشن فور کون اٹھا تا ہے انہوں نے کہا کہ سیکشن فور لگانے اور پارٹی میں شامل ہونے کی بعد ہٹانے اور باز کہی اور بھٹانے کا سلسلہ ختم ہونا چایئے کیونکہ اس عمل نے انصاف کا جنازہ نکال دیا انہوں نے کہا کہ حق پرست کیلئے مٹہ میں اس سے اور بڑا اعزاز کیا ہوسکتا ہے کہ عوام حکومتی مراعات اور حکومتی پارٹی چھوڑ کر حق پرست گروپ میں شامل ہورہے ہیں جو عوام کی حق پرست گروپ پر اعتماد کا ایک ناقابل فراموش ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے 2018 کے الیکشن میں ساتھ دیا تو ہم غریب عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ اگر ہم نے غریب عوام کی سوفی صد حقوق انکی دہلیز پر نہیں دی تو اسی فی صد حقوق ضرور دینگے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ تبدیلی سمیت دیگر نام نہاد نعروں نے غریب عوام کو بہت زیادہ نقصان دیا اور غریب عوام کو مذید غریب جبکہ امیروں کو اور امیر بنادی اسلئے عوام مذید ان نعروں پر توجہ نہ دیں اور غریبوں کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ حق پرست اسلام کے بارے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ہر اس قانون کی بھر پور مخالفت کرینگے جو اسلام کی ذرہ بھی خلاف ہو یا جس سے مسلمانوں کی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا خدشہ ہو حق پرست گروپ ہر محاذ پر کھول کر مخالفت کرینگے ،
1,258 total views, 2 views today