لاہور(این این ائی) پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ ون ڈے سیریز کیلیے عثمان شنواری کو منتخب کر لیا ہے۔قائداعظم ٹرافی میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کرنے والے پیسر عثمان شنواری جلد دبئی کیلیے اڑان بھریں گے اور ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے، محمد عامر ڈے اینڈ نائٹ دبئی ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں، ایم آر آئی رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز نے دو سے تین ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے، قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میں پیسر حسن علی انجری کے بعد دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل پائے تھے۔
1,545 total views, 4 views today
Comments