سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات سے نکلنے والے روزنامہ ازادی سوات میں ایک ارٹیکل میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ جس میں حلقہ این اے 29 کا متوقع امیدوار نوجوان کارکن شیرازاحمد خان ہو سکتے ہیں اپنے کالم میں محبوب علی نے لکھا ہے کہ الیکشن کیلئے ٹکٹ کے حصول میں اس مرتبہ عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر امیدواروں کے ساتھ دو نوجوان امیدوار بھی ہیں جن میں شیراز احمد خان اور معاذ احمد خان ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ اس طرح مظفر الملک کاکی خان اور شیر شاہ خان بھی مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق نوجوان شیراز احمد کو این اے 29 سے عوامی نیشنل پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
اس حوالے سے جب اے این پی کے صدر شیر شاہ خان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سب کو منظور ہو گا،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 80،81،اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 29 کیلئے امیدواروں کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے
حلقہ این اے 29 کے حوالے سے سابق صوبائی وزیر جنگلات واجد علی خان سے بھی فون پر رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم ان کا نمبر بند رہا، جس کی وجہ سے اس کیساتھ بات نہ ہو سکی۔
1,356 total views, 4 views today