بریکوٹ(سوات نیوز ڈاٹ کام ۔10اکتوبر 2017ء رپورٹ / ریاض احمد )سب ڈویژن بریکوٹ میں سکول گاڑیوں کے اوورلوڈنگ اور تیز رفتار کے خلاف لائحہ عمل طے پایا گیا۔کسی بھی صورت میں گاڑیوں میں اوورلوڈنگ اور تیزرفتار ی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔سکول ڈرائیوروں کو دو دنوں کی الٹی میٹم دے دی گئی بعد میں ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سب ڈویژن بریکوٹ آفس میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمد جان نے سکول گاڑیوں کے اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری کے شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس ،پرائیویٹ سکول پرنسپلز ،ٹرانسپورٹر کے نمائندوں اور پولیس کامشترکہ اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن صدر طیب سردار،جنرل سیکرٹری عمرڈھیر عزام،نائب صدر اسرار علی ،ایس ایچ او تھانہ شموزئی نو رباز خان،اے ایس آئی گلیم شاہ ،ٹرانسپورٹر بخت آفسر خان موجود تھے ۔اجلاس سے پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن صدر طیب سردار،جنرل سیکرٹری عمرڈھیر عزام،نائب صدر اسرار علی نے کہاکہ اوورلوڈنگ او ر تیز رفتار ی کے خلاف ہم بھی اس مہم میں انتظامیہ اور پولیس کے برابر شریک ہوں گے ۔اس سلسلے میں ہم اپنے طلباء کو سائیڈ پر لٹکنے اور چھٹ پر بیٹھنے کے خلاف اقدامات اٹھائیں گے او ر ڈرائیوروں کو بھی سمجھا ئیں گے کیونکہ ہمیں اپنے طلباء کی جان سب سے عزیز ہے۔پولیس نے کہاکہ اوورلوڈ سکول گاڑیوں کے ساتھ کوئی رعایت برتی نہیں کی جائے گی اور ان کے خلاف بروقت ایکشن لیاجائے گا۔اسی طرح بخت آفسر خان نے کہاکہ کوئی بھی ٹرانسپورٹر اوولوڈ نگ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کا ساتھ نہیں دے گا کیونکہ اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری غیر قانونی اور غیر انسانی فعل ہے ۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمدجان نے کہاکہ بریکوٹ انتظامیہ سکول گاڑیوں کے اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری کے خلاف اس وقت تک مہم چلائی گی جب تک یہ مسلۂ مکمل طور پر ختم نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ فوری طور پر ڈرائیورحضرات طلباء کو اپنے گاڑیوں میں مقررہ تعداد تک طلباء کو سیٹوں پربیٹھائیں اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری سے اجتناب کریں ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ رونماء ہوسکتاہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے کا خدشہ ہے ۔اس مہم میں ہمارے ساتھ والدین اور معاشرے کا ہر فرد حصہ لیں ۔جہاں بھی اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری ہوفوری طور پر انتظامیہ کو فون نمبر 0946.751424پر اطلاع دیں ۔
1,254 total views, 2 views today
Comments