پشاور (سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 11اکتوبر 2017ء ) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاوراسلام آباد میں مقیم جمہوریہ ھنگری کے کمرشل کونسلر اسٹ وان گرافو جوئی نے گذشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا اور سینئر اساتذہ کے ساتھ تولیمی، تحقیقی اور علمی ترجیحات ا ور ضروریات کے تبادلہ پر بات چیت کی۔اس موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان،شعبہ اورک کے سربراہ ڈاکٹر ارباب احمد، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم، پروفیسر ڈٖاکٹر سریر بادشاہ اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر ظہور جان نے ایک پریزینٹیشن کے ذریعے اسلامیہ کالج کی تاریخی و حالیہ علمی و تحقیقی سر گرمیوں سے آگاہی دی۔جمہوریہ ھنگری کے مہمان نے اسلامیہ کالج کی تاریخ اور اس کی حالیہ کاوشوں کی تعریف کی اور اس میں نہایت دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ھنگری کی تعلیمی اداروں اور اسلامیہ کالج کے مابین تعلیم اور ریسرچ کوآگے بڑھانے کے لئے اساتذہ ،طالبعلوں اور ماہرین کا تبادلہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میںیاداشت کی عرفراشت اور دیگر قسم کے معاہدوں کے لئے اپنی حکومت سے بات چیت کریں گے۔اس سلسلے میں میں انھوں نے ایچ۔ایس۔سی کے کردار کی بھی تعریف کی۔انہں نے کہا کہ وہ سماجی علوم اور ماحولیاتی مسائل سے متعلق علوم کے بارے میں بھی اپنی حکومت کو آگاہ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ان خواہش ہے کہ تعلیمی اور تحقیقی معاملات کے ساتھ ساتھ وہ اپنے ملک کے تعلیمی اداروں کا بزنس اور ٹریڈ کے شعبوں میں بھی قائم کرائیں۔بعد ازاں انہوں نے اسلامیہ کالج کے تاریخی عمارت کا دورہ کیا ۔پرو وائس چانسلر نے مہمان کو یادگاری تحفہ بھی دیا۔
1,150 total views, 2 views today
Comments