سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مالاکنڈڈؤیژن میں طلبائ کا صوبائی حکومت کے پالیسیوں کیخلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے، ضلع سوات کے بعد اب مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، دیر میں بھی طلبائ نے احتجاجی مظاہرے کئے ،اور صوبائی حکومت کے کالج نجکاری فیصلہ کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، طلبائ کا کہنا ہے کہ کالج نجکاری سے غریب طلبائ پر تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے ۔طلبائ نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لیں تاکہ طلبائ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے، طلبا کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے انصاف حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
1,808 total views, 2 views today
Comments