بونیر (ابوریحان سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ارشاد خان یوسفزئی نے کہاہے کہ ہم نے کامیاب سٹرائیک آپریشن کے دوران 27 مشتبہ گان اور تیرہ ملزمان گرفتار کرلئے، جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کئے ہیں،بونیر کی پرامن فضاء کو برقراررکھنے کیلئے پولیس جوان کسی بھی قسم قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ،ضلع بھرکے تمام چیک پوسٹوں ،پوائینٹس پر کھڑی نظر کھاجائیگا ،شہیدے سر فیسٹیول کے لئے پانچ سو پچاس پولیس جوانوں کی ڈیوٹیا ں لگائی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل مذکرشاہ خان ، ڈی ایس پی فرمان اللہ خان ، پی اے ٹو ڈی پی او اسرار خان ، ایس ایچ او تھا نہ ڈگر حسین ذادہ خان ،ایس ایچ او شیر علی خان بھی موجود تھے، ڈی پی او محمد ارشاد خان نے کہا کہ برآمد کئے گئے اسلحہ میں جس میں 17 کلاشنکوف ،تیس عدد پستول سٹین گن ایک عدد اور 1100 مختلف بور کارتوس،2 عدد کلاشنکوف اور ایک چائینا رائفل سرکاری برآمد ہو ئے ہیں اورمذکورہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمات رجسٹرڈ کرکے ضروری تفتیش کیلئے جوڈیشنل حوالات بھجوائے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی پر پولیس کو اہم کامیابیاں مل گئی ہے، اس موقع پر برآمد کئے گئے اسلحہ میڈیا کو دکھایا گیا ۔ڈی پی او بونیر نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری نے بونیر کے مختلف علاقوں سرکل ڈگر ،سرکل پیربابا ؒ اور سرکل ناوہ گئی کے حدود میں مختلف کاروائی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر اسلحہ میں رائفلز مختلف بور چھ عدد ،بندوق بارہ عدد ،میگز ین کلاشنکوف پندرہ عدد ،ہینڈ گرنیڈ ایک عدد کالاکوف دو عدد پستول تیس عدد شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج13اکتوبر سے شروع ہونے والے تین روزہ فیسٹول کے لئے وردی اور بغیر وردی میں 550 پولیس جوانوں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی برآمدگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسران کے نام انعامات کے لئے ڈی آئی جی کو بھجوادئے گئے ہیں ۔
1,980 total views, 2 views today
Comments