سوات ،چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے محکمہ سی اینڈڈبلیوبلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 500بستروں کے سیدو شیریف ہسپتال کو دسمبر 2017تک ہرلحاظ سے مکمل کریں اور اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ انہیں پیش کرتے رہیں ناکامی کے صورت میں کسی بھی افسر کو سوات میں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عظیم الشان عمارت پہلی ہی مدت تکمیل سے بہت لیٹ ہے تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تمام درکار فنڈز جاری کر دےئے ہیں اور اب کام کی تکمیل میں کوئی بہانہ نہیں چلے گا ۔وہ جمعرات کے روز ہسپتال کی عمارت کے معائنہ کے موقع پر موجود افسران کو ہدایات دے رہے تھے جن میں ایکسین حمیداللہ ،ایس ڈی او عابد اور دیگر شامل تھے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ اب تک ہسپتال کی تعمیر پر ایک ارب 12کڑور روپے خرچ ہو چکے ہیں تاہم سوات کے عوام کو اس عظیم عمارت سے اب تک وہ فوائد حاصل نہ ہوسکے جو کئی سال پہلے حاصل ہونا چاہئے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے بھی منصوبے کی تکمیل میں زیادہ دلچسپی نہ لی جس کے باعث اس کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔انہوں خبردار کیا کہ سوات کے عوام کو مزید تکلیف دینے کی گنجائش نہیں اور دسمبر تک تمام سہولیات عوام کیلئے مکمل ہونی چائیں۔انہوں نے ہنگامی طور پر ضروری فنڈز فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا بھی شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین ڈیڈک نے ہدایت کی کہ ہفتہ وار رپورٹ کی کاپی پشاور کو بھی بھیجی جائے اور اگر کام کی تکمیل میں کوئی دشواری سامنے آئے تو فوری طور پر ان کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔
1,274 total views, 2 views today