کبل(الطاف خان سے) عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل توتانوبانڈئی کارکنان کی کوششیں رنگ لے آئیں،گاؤں ٹیغک بنج سے تعلق رکھنے والے ہیوی ویٹ سیاسی شخصیات میاں پیر جان،میاں گل جان،ثواب جان اور دیگر نے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،اس اہم شمولیت سے علاقے میں اے این پی کا گراف بڑھ کر آئندہ الیکشن میں علاقے سے بھاری ووٹ لینے کے امکانات روشن ہوگئے، نئے شامل ہونے والے افراد نے باچا خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے سمیت آئندہ الیکشن میں علاقے کے تمام پولنگ سٹیشن بھاری اکثریت سے جیت کر پارٹی قائدین کو تحفہ میں دینے کا اعلان کردیا اس موقع پر بنج میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب، سابق ایم پی اے وقار خان،آفرین خان،شوکت خان،بحر بوستان،موسی خان لالہ،میاں پیر جان ،نجیب اللہ خان،شیر احمد،سید علی شاہ،فواد خان،ابراہیم شاہ،حسن خان،ظریف خان،میاں گل جان،عبد المالک،محمد خان مشوانی،طارق خان،حیدر علی،نجات خان،رفیق ، اور دیگر نے پختون بھائی چارہ میں شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے زندگی کے ہر موڑ پر مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبائی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے کیونکہ یو ٹرن کے بادشاہ ناچ گانوں ،دھرنوں اور انتشار کی سیاست کا سہارا لے کر غیر جمہوری اور احمقانہ طریقے سے وزارت عظمی کے خواب دیکھ رہا ہے جس کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت کے بھی پانچ سال تباہ ہوئے مگر ناکام رہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات میں تبدیلی اور 90دن میں نیا پاکستان بنانے والوں نے تاحال کوئی سکول،ہسپتال اور نہ کوئی بڑا منصوبہ شروع کیا تعلیمی ایمرجنسی کے دعویداروں نے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کردیا ہے اسی وجہ سے اساتذہ اور طلباء تعلیم حاصل کرنے کے بجائے سڑکوں پر حکومت کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں برائے نام اپ گریڈیشن کی وجہ سے عوام صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم اے والوں نے اسلام کے نام پر ووٹ لینے کے بعد اسلام آباد حاصل کرتے ہوئے عیش و عشرت کوترجیح دی اور سوات کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کردیا جو ایک بار پھر سرگرم ہوچکے ہیں لہذا عوام اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے سازشوں سے محتاط رہیں انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جنہوں نے کشیدہ حالات کے دوران سکیورٹی فورسسز اور عوام کے تعاون سے سینکڑوں قربانیاں دے کر نہ صرف امن قائم کیا بلکہ ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے ترقی کا سفر شروع کیا جو بد قسمتی اور بے اتفاقی کی وجہ سے جاری نہ رہ سکا اور 2013الیکشن میں نااہل لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا جنہوں نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کسی کے دھوکہ میں آئے بغیر 2018الیکشن میں تمام مفاد پرستوں کو شکست دینے کے لئے اے این پی کا ساتھ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی تیاری کریں تاکہ اے این پی دور میں شروع کردی ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرکے محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔
1,522 total views, 2 views today