سوات(ریاض احمد ۤسہیل باچا)مانیار کے مقام پر این ایچ اے کی سڑک کشادگی میں قبرستان کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے، این ایچ اے نے قبرستان میں نشان لگا نے کے بعد علاقہ میں غم وغصہ پیدا ہو گیا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق گائوں مانیار میں این ایچ اے نے سرک کشادگی کیلئے نشانات لگائے تھے ، جس کے بعد عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت سڑک کے قریب ابادی کو گرانا شروع کردیا ہے لیکن اب این ایچ اے نے قبرستان میں بھی نشان لگائے ہیں، جس کے بعد علاقہ کے عوام میں شدید غم وغصہ پیدا ہو گیا ہے،عوام کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت قبرستان کو سڑک کا حصہ نہیں بنانے دینگے، چاہے اس کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہو جائیں ،
1,767 total views, 2 views today
Comments