اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ایف سی کے 3 سیکورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل حکام کے مطابق بارودی سرنگوں کے3 دھماکےسرحدی علاقے خرلاچی میں ہوئے،دھماکوں میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہدا کی میتیں اور زخمی اہلکاروں کو پاراچنار روانہ کردیا گیا۔ واقعے كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ سكیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔
1,480 total views, 2 views today
Comments