سوات،سماجی ورکراورغیر سرکاری این جی اوز میں کام کر نیوالے نیلم چٹان نے صحافت اور سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ،انہوں نے کہا کہ میں اب عوام کی خدمت قلم اور سیاست کے ذریعہ سے کرنا چاہتی ہوں میرا والدمرحوم ابرار چٹان بھی ایک سیا سی لیڈر تھا، انکی قربا نیوں کے وجہ سے آج ہمارے پہچان انکی نام سے ہو رہی ہیں
،انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں میں بہت کام کئے لیکن دل کو وہ تسلی نہیں ملی انہوں نے کہا کہ میرا والد عوامی خادم اور کالم نگار بھی تھا میں انکی راستے پر چل رہی ہوں اور بہت جلد اپنے منزل تک پہنچ جا ؤنگی ،انہوں نے کہا کہ میں اب تعلیم مکمل کرنے کے بعد سیاست اور صحافت میں انے کا پختہ فیصلہ کرلیا تھا ، کیونکہ ان دو شعبوں میں ہی غریب ، بے بس ، اور مظلوم لوگوں کی اواز اٹھائی جاسکتی ہے اور ان کی عملی خدمت کی جاسکتی ہے۔
562 total views, 1 views today