بریکوٹ، بریکو ٹ کے نواحی علاقہ شینگردارگل آباد میں رات کے وقت تین نامعلوم ڈاکووں جو فوجی وردی میں ملبوس تھے اور خود کو فوجی اہلکار ظاہر کررہے تھے نے شاہ نورخ ولد طالعمند نامی شخص کے مکان کا دروازہ کھٹکٹایا اورگھر کے اہل خانہ سے گھر کے تلاشی کا کہا تاہم گھر کے مالک نے گھر کا دروازہ نہیں جس پر ڈاکووں نے گھر کا دروازہ توڑ دیا اور گھر کے اندر گھس گئے گھر کے مالک شاہ نورخ کے مطابق ڈاکووں نے میرے بیٹے محمد علی سے موبائل فون چھین لیا
اور گھرمیں سرچ اپریشن کے بہانے گھر سے اسی ہزار روپے نقد اور ڈھائی تولہ سونا لیکر فرار ہورہے تھے کہ مجھے اُن پر شک ہوا کہ وہ فوجی وردی میں ڈاکووں ہیں فو جی نہیں جس پر میں نے اپنے بیوی اور بیٹے سے ملکر ڈاکووں کو قابو کرنے کی کوشش کی اس دوران دو ڈاکووو ں نامعلوم موقع سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے تاہم ایک ڈاکووں کو ہم نے قابو کرلیا اور پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکووں کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی پولیس کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران شاو نورخ اسکی بیوی مسماۃ (ر) اور بیٹا محمد علی چاقو کے وار سے زخمی ہوگئے گرفتار ڈاکو کا نام عیسی خان ولد گل فروش سکنہ بلکارئی مٹہ بتایا جاتاہے ۔اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ غالیگے عماد الد ین خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کے زریعے دیگر ملزمان بہت جلد گرفتا ر ہو جا ئنگے ، انہوں نے کہا کہ عوام کے مال وجاں کی تحفظ پو لیس کی الین ذمہ داری ہے ، عوام کو چا ہئے کہ جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون کیا کر یں ، کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پا نا ممکن نہیں ہے
559 total views, 1 views today