کوئٹہ(این این ائی) نیوسریاب کےعلاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکارشہید جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں نیوسریاب کےعلاقے میں دہشت گردوں نے پولیس کے ٹرک کو ٹائم بم ڈیوائس سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکارشہید اور10 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے ٹرک میں 30 سے زائد اہلکارسوارتھے، سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورطبی عملہ الرٹ ہے۔
1,534 total views, 2 views today
Comments