بریکوٹ (ریاض احمد سے )کبل سوات گراونڈ میں سوات سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ شروع۔ تحصیل کونسلر بریکوٹ و رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی نواب خان نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،سوات سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ ملاکنڈڈوثرن کے سطح پر کل 15 ٹیموں نے حصہ لیا، پہلا میچ پختون خریڑئی اور الفلاح سیدوشریف نے کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے میچ صفر صفر سے ٹائی ہوا، ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی تحصیل کونسلر بریکوٹ حاجی نواب خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ کھیل کود انسانی جسم کیلئے نہایت ضروری ہے جہاں بھی کھیل کے میدان آباد ہو وہاں کے ہسپتالیں ویران ہو تے ہیں ۔ تمام کھلاڑیوں سے اپیل کی جا تی ہے کہ دوران کھیل ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں جسیا رویہ اپنائیں اور ہر قسم کے جھگڑوں سے اجتناب کیا کریں۔ کیونکہ جھگڑوں اور فساد سے کھیلاڑیوں سمیت معاشرے پر منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سوات گراسی گراونڈ میں سیاسی جلسوں پر مکمل پابندی عائد کی جا ئے کیونکہ گراسی گراونڈ میں مسلسل سیاسی جلسوں کے باعث گراونڈ کا حلیہ بگاڑدیا ۔جس کی وجہ سے گندگی اور غلاظتوں کے بدبودوردور تک محسوس کی جارہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سوات گراسی گراونڈ میں ہر قسم کے سیاسی جلسوں اور پروگرامات پر مکمل پابندی عائد کرکے کھیلاڑیوں کے واحد ضلعی سطح پر ایک بہترین گراونڈ کے خوبصورتی پر منفی اثرات مر تب ہو رہ ہیں
1,898 total views, 2 views today
Comments