سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ضلع کونسل سوات کا اجلاس ،ممبران کا 3مہینوں کا تنخواہ برما مسلمانوں کو دینے کا اعلان ،ممبران نے 2015-16،2016-17 کے فنڈ ز ترقیاتی کاموں ، کالجز اور تعلیمی اداروں کے مسائل ، کوہستان میں ٹیکس وصولی ، تحصیلوں کی سطح پر انجینئر ز کی کمی ، غیر معیاری پاپڑ چپس اور دیگر مسائل پر ممبران نے شکایات کے انبار لگادیئے ، تحصیل نائب ناظم و سپیکر عبدالجبار خان کے زیر صدارت اجلاس میں ضلع ناظم محمد علی شاہ ، قائم مقام ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اعجاز خان ، الیکشن کمشنر سوات ضیاء الرحیم اور دیگر نے متعلقہ ذمہ دار محکموں کے حکام نے شرکت کی ، جبکہ قائم مقام ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان اور الیکشن کمشنر کے خطاب کے بعد ممبران نے مختلف سوالات کئے اور اسکے جوابات دیئے گئے ، ممبران اپوزیشن لیڈر احمد خان ، ثمر خان ، ڈاکٹر شاہ خان ، شاہ ولی خان ، قجیر خان ، رفیق الرحمان ، فیاض علی شاہ ، ملک اقبال خان کالام ، شوکت خان ، راحت علی خان ، ڈاکٹر بخت ناز ، ابن امین خان ، آفرین خان ،میاں شجاعت علی اور دیگر نے کہا کہ بجٹ ، ترقیاتی کاموں کیلئے اقدامات کئے جائیں ، بی آئی ایس پی ، بیت المال کیلئے مختص فارمز اور اس کیلئے مزید سروے کرانے کیلئے سفارشات کی جائے ، انہوں نے کہا کالام اتروڑ کے مابین دونوں اقوام کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا ہم عوام کے خادم ہیں اور پیش کردہ مسائل میں زیادہ کا تعلق صوبائی حکومت سے ہے ، انہوں نے کہا کہ سکیموں پر عمل درآمد کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پاپڑ چپس وغیرہ کے کارخوانوں کا معیار چیک کرنے کیلئے کمیٹی بنائی جائیگی ،قائم مقام ڈی آئی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان سوات نے کہا کہ سوات میں پولیس فورس کی قربانیوں سے امن قائم ہے ہم نے پولیس اہلکاروں کو عوام سے رویہ درست رکھنے کی ہدایت کی ہے ، انہونے کہا کہ میرے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں کوئی بھی کسی بھی وقت ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ، الیکشن کمشنر سوات نے کہا کہ اوشو مٹلتان اور دیگر علاقوں میں نادرا ٹیمیں کام کررہی ہیں ، تاکہ خواتین کے شناختی کارڈ بناکر انہیں ووٹ کی حقدار بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ، نئے ووٹرز رجسٹریشن کیلئے فارمز موجود ہیں جسکو پر کرکے اس پر غور کیا جاسکتا ہے ۔
1,856 total views, 2 views today