سوات(خورشید علی)سوات کے غریب اور نادار مریضوں کیلئے خوشخبری ،ملک ریاض کا سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال میں بحریہ دستر خوان کھولنے کا فیصلہ ،باقاعدہ اعلان آج کیا جائیگا ،زرائع کے مطابق سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تاج محمد خان کے خصوصی کوششوں کے وجہ سے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال میں بحریہ دسترخوان کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سوات کے غریب اور نادار مریضوں اور انکے ساتھ ائیے ہوئے رشتہ داروں کیلئے یومیہ دس ہزار افراد کیلئے کھانا مہیا کیا جائیگا جس میں صبح کا ناشتہ ،دوپہر اور شام کا کھانا شامل ہوگا اس سلسلے میں سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان نے بتایا کہ یہ ایک بڑا اقدام ہے اس سے ہسپتال میں انے والے غریب مریضوں کو باہر کھانا لانے سے نجات مل جائیگی اور روزانہ دس ہزار افراد کیلئے مفت ناشتہ اور دو وقت کا کھانا میسر ہوگا جس پر ہم ملک ریاض کے مشکور ہے انہوں نے کہا انے والے مریضوں اور انکے رشتہ داروں کو باعزت طور پر معیاری کھانا فراہم ہوگا جس کیلئے باقاعدہ الگ بلڈنگ مختص کیا جائیگا ۔اس سلسلے میں باقاعدہ اجلاس آج ہوگا جس میں بحریہ ٹاون پشاور کے اعلی حکام سیدو شریف ہسپتال کا دورہ کرینگے اور باقاعدہ اس اہم منصوبے کا اعلان کرینگے ۔
1,296 total views, 2 views today