سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ پی کے 84 کے سیاست میں گرمی سابق صوبائی وزیر دوست محمد خان پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل۔ سابق صوبائی وزیر دوست محمدخان پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان سے تحصیل مٹہ کے سیاست میں مزیدگرمی دوست محمد خان 1964 سے پی پی پی سے وابسط ہوئے جبکہ کئی بار پی پی پی سے ممبر صوبائی اسمبلی ، ایڈوئزار پیپل سیکرٹریٹ اور صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخواہ بھی رہے چکے ہیں۔ الیکشن 2013 سے قبل نا معلوم وجوہات کی بنا پر 44 سالہ رافقط ختم کرکے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے اور الیکشن 2013 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جس میں انہوں نے 6652 ووٹ حاصل کی جبکہ موجود صوبائی وزیر محمود خان پہلے، ایوب خان اشاڑے دوسرے، دوست محمد خان تیسرے جبکہ سید اکبر خان نے چوتھی پوزیشن پر رہے۔ دوست محمد خان کے شمولیت سے تحصیل مٹہ کی سیاست میں بہت سے تبدیلی امکان ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض سینئرراہنماروح الامین لالاساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد روح الامین لالا نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کردیا جس سے پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کچھ عرصہ قبل پارٹی سے ناراض ہوکرپاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی جس پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں کافی بے چینی پھیل گئی تھی تاہم گذشتہ روز آصف علی زرداری نے لاہور میں روح الامین لالا سے ملاقات کرکے ان کے خدشات دور کردئے جس پر انہوں نے دوبارہ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس پرپارٹی کارکنوں نے خوشی اور اطمینا کا اظہار کیا،واضح رہے کہ روح الامین لالا کا شمارپیپلزپارٹی کے پانی اورسینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے جو مختلف اوقات میں پیپلز پارٹی کے مختلف عہدوں پر رہے جنہو؛ں نے پارٹی کے استحکام کیلئے بھرپور اندازمیں جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ کارکنوں اورعلاقے کے عوام کی خدمت کی ہے ،پارٹی کارکنوں نے ا:
2,098 total views, 2 views today