سوات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم وکٹ گرانے والا ہے ، صوبائی اسمبلی کے سابقہ امیدوار میاں شرافت علی آج باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ اس حوالے سے آج نماز جمعہ کے بعد مدین میں جلسہ منعقد ہورہا ہے جس سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک خطاب کریں گے ۔ جلسے کے لئے پنڈال سج گیا ہے ،تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ۔ضلع سوات بھر سے کارکنان کے آمد جاری ہے ۔جلسے میں چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان سمیت پارٹی قائدین ،ممبران اسمبلی اور عوام شرکت کریں گے
1,432 total views, 2 views today
Comments