لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے اپنی بولنگ پر تعریفی کلمات کا خیرمقدم کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد عامر نے کہا کہ کوہلی بلاشبہ دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں، آپ کو ان کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ جانا پڑتا ہے، اگر آپ ان کو ایک موقع دے دیں تو وہ میچ کا پانسہ پلٹ دیتے ہیں جس طرح انہوں نے ڈھاکا میں منعقدہ ایشیا کپ کے میچ میں کیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں ان کی بیٹنگ اوسط بہترین ہے اور وہ دنیا کے کسی بھی بولر کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس لئے میں نے ان کو ہدف بناتے ہوئے پوری توجہ سے بولنگ کی۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی جیسے بیٹسمین کے خلاف اچھی بولنگ کرتے ہوئے ہی آپ اچھے بولر بن سکتے ہیں، ان کی جانب سے تعریفی کلمات پر شکر گزار ہوں، انہوں نے کولکتہ میں مجھے اپنا بیٹ تحفے میں دیا تھا جو میزی زندگی کا ایک یادگارلمحہ ہے۔
1,630 total views, 2 views today