بریکوٹ (ریاض احمد سے )ہمدرد فاونڈیشن مانیار نے تجاویزات سے متاثرہ خاندانوں پر دو لاکھ 60 ہزار روپے نقد امداد تقسیم کر دیا ۔ ہمدرد فاونڈیشن کے زیر اہتمام بیرونی ممالک میں مقیم مخیر حضرات فنڈ ہمدرد فاونڈیشن کے زریعے مستحقین پر تقسیم کرکے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ، اس سلسلے میں گزشتہ روز ہمدرد فاونڈیشن کے ایک اہم اجلاس مانیار میں منعقد ہوا ، جس میں ہمدرد فاونڈیشن مانیار کے صدر امیر زیب خان، جنرل سکیرٹری تحصیل کونسلرحاجی نواب خان و دیگر کابینہ اراکین نے کثر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں مین جی ٹی روڈ وسعت میں روڈکے کنارے واقع غریب لوگوں کے مکانات مسمار ہو ئے تھے، جس میں اکثر وہ لوگ جو صرف ایک ہی گھر کے مالک تھے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا وسیلہ نہیں ہے ، ہمدرد فاونڈیشن مانیار علاقے میں عرصہ دراز سے تعمیر و ترقی اور ساتھ ہی غریب اور لااچار لوگوں کے ساتھ مالی اور ساتھ ہی فوڈ ایٹم کے مد میں تعاون اور ایک مثالی کردار کر رہی ہے ۔ ہمدرد فاونڈیشن کے کابینہ نے تجاویزات سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ اپنے تنظیم کے جانب سے تعاون کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے بیرونی ممالک میں مقیم بھائیوں کے ساتھ رابطے کئے ۔ ان مسافر بھائیوں نے ہمدرد فاونڈیشن کے کال پر لبیک کر تے ہو ئے فوری طور دولاکھ 60 ہزار روپے ہمدرد فاونڈیشن کے صدر امیر زیب خان اور جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان کو ارسال کر دیئے ۔ جو ہمدرد فاونڈیشن کے صدر امیر زیب خان اور جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان اپنے دیگر کابینہ کے ہمرا متاثر خاندانوں پر تقسیم کر کے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ، ہمدرد فاونڈیشن اس کارخیر پر علاقے کے عوام نے ہمدرد فاونڈیشن کے کابینہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ہمدرد فاونڈیشن واحد تنظیم ہے جوکافی عرصے سے علاقے کے تعمیر و ترقی میں حصہ لے رہی ہے اور عوام کے فلاح و بہبو د کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے
1,186 total views, 2 views today