سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات اور بونیر کے سرحدی پہاڑی علاقہ ایلم میں دو دن قبل لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قتل شدہ لاشیں مل گئیں، پولیس ذرائع بونیر کے مطابق دو دن قبل پہاڑی علاقہ ایلم سے دو پولیس کے جوان فضل واحد اور طارق لاپتہ ہوگئے تھے، جن کی لاشیں پہاڑمیں مل گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے لاشیں اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈگر ہسپتال منتقل کی جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں جوانوں کی لاشیں ورثائ کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔
1,528 total views, 2 views today
Comments