کراچی(این این ائی) بکیز کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو جال میں پھنسانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کپتان سرفراز احمد کو بکیز نے جال میں پھنسانے کی کوشش کی مگرانھوں نے انکار کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو فوری رپورٹ کردی، اس سے حکام خواب غفلت سے جاگے اوربظاہر انتظامات سخت کردیے ہیں۔
نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے گزشتہ دنوں دبئی میں خود مشاہدہ کیا کہ نئے ہوٹل میں بھی کھلاڑیوں سے مہمان ملاقات کرنے کیلیے آتے ہیں۔ وہ بغیر کسی روک ٹوک ان سے ملاقات کرتے اور دوستوں کے ساتھ باہر گھومنے بھی جاتے ہیں، ٹیم منیجر طلعت علی زیادہ سخت منتظم نہیں، گزشتہ دنوں ان کا بیٹا بھی انگلینڈ سے آیا ہوا تھا اور وہ فارغ وقت اسی کے ساتھ گذارتے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ حکام نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، حالات اگر ایسے ہی برقرار رہے تو مستقبل میں کوئی اور اسکینڈل بھی سامنے آ سکتا ہے۔
1,359 total views, 2 views today