سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام ) عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی واحد ترجمان پارٹی ہے جس نے ہر آڑے وقت میں قوم کا ساتھ دیا اور قربانیاں دیکر قوم کو مسائل و مشکلات سے نکالا، ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے گزشتہ روز شاہدرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان،ترجمان عبداللہ یوسفزئی، تحصیل بابوزئی کے صدر عبدلکریم خان اور یونین کونسل شاہدرہ کے صدر افرین خان نے بھی خطاب کیا، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم کو مختلف نعروں سے دھوکہ دینے والے سالوں بعد اسلام اباد اور پشاور سے واپس آکر پھر سے دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں لہذا قوم ان کے دھوکوں میں نہیں آئنگے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کیلئے کچھ نہیں کیا اور نہ ہی ان کیساتھ کوئی منصوبہ ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے مینڈیٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور ان کے مسائل کے خاتمے میں کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ ہم نے کٹھن حالات میں ترقیاتی کام کا پہیہ چلتے رکھا اور ریکارڈ ترقیاتی کام کئے خصوصاً تعلیم اور صحت کے حوالے سے ریکارڈ کام کئے جس سے لوگ آج مستفید ہورہے ہیں، انہوں نے نئے انے والے ساتھیوں کو خوش امدید کہا اور ان کو پارٹی کے سرخ ٹوپیاں پہناکر پارٹی منشور گھر گھر پہنچانے عزم اور ان سے اس عزم میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔
1,958 total views, 2 views today