مینگورہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات میں ایک ہفتے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.4ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی163کلو میٹر اور مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے،یاد رہے کہ گزشتہ چھ دنوں سے مسلسل سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر کا مہینہ زلزلوں کے حوالےایک خوفناک مہینہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ ابھی تک زیادہ زلزلے اکتوبر ہی کے مہینے میں آئے ہیں جس کی وجہ سے کافی جانی نہں ہوا ۔
1,422 total views, 2 views today
Comments