بریکوٹ(سوات نیوز ڈاٹ کام / ریاض احمد)سب ڈویژن بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں غیر مقامی لوگوں کی رہائش میں حد درجہ اضافہ ہورہاہے۔ یہی غیر مقامی لوگ زیادہ ترافراد جرائم پیشہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے پرامن ماحول منفی اثرات مرتب ہونے کا قوی امکان ہے ۔علاقے کے لوگوں نے غیر مقامی لوگوں کی تعداد میں اضافے پر لوگوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔پولیس اور انتظامیہ فوری طور پر ان کے خلاف فوری کاروائی شروع کرے تاکہ علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقع رونماء نہ ہوسکے ۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن بریکوٹ کے مختلف علاقے جن میں زیادہ تر مضافاتی علاقے شامل ہیں میں ملک کے مختلف علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر غیر مقامی افراد داخل ہورہے ہیں اور وہ یہاں پر رہائش اختیار کرلیتے ہیں ۔بتایا جاتاہے کہ ان غیر مقامی لوگوں میں زیادہ تر جرائم پیشہ ہوتے ہیں جوکہ منشیات فروشی،قتل ،چوری و دیگر جرائم میں ملوث ہوتے ہیں ۔سب ڈویژن بریکوٹ میں سب سے زیادہ تعداد بریکوٹ کے مضافاتی علاقوں میں ہے اور ان لوگوں سے پھلوں کے باغات بھرے پڑے ہیں ۔نیشنل ایکشن پلان 2014کے مطابق مالک مکان اپنے کرایہ دار کا باقاعدہ پولیس اسٹیشن میں رجسٹریشن کرے گا ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت علاقے میں اب بھی بڑی تعدادمیں کئی خاندان رہائش پزیر ہیں ۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ ٖغالیگے رحیم خان نے کہاکہ مالک مکان اپنے کرایہ داروں کی فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں کیونکہ بہت جلد ان کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔
1,196 total views, 2 views today