سوات(خورشید علی)موجودہ حکومت کے چار ممبران اسمبلی نے اپر ضلع بنانے کی مخالفت کردی، اپوزیشن سمیت چار ممبران الگ ضلع بنانے کیلئے سرگرم ، ڈیڈک چیئرمین نے ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے اپر ضلع بنانے کے اعلان پر ممبران اسمبلی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئےہیں، ایم این اے سلیم الرحمان، ایم پی اے جعفر شاہ، ڈاکٹر حیدر اور محمود خان الگ ضلع بنانے کے حق میں ہیں جبکہ ایم این اے مراد سعید، ڈاکٹر امجد، محب اللہ خان اور عزیز اللہ گران نے اپر سوات کی مخالفت کردی، جبکہ ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے اپر سوات کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امجد نے وزیر اعلیٰ کے سامنے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔اسی طرح ضلعی ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ بھی اپر سوات کو الگ ضلع بنانے کے خلاف ہیں، انہوں نے صوبائی حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے
1,646 total views, 2 views today