ضلع سوات میں بھی کشمیر میں بھارتی مظالم اور ہٹ دھرمی کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ، قادر پبلک اسکول اینڈ کالج کوزہ بانڈئی کے طلباء اور اساتذہ نے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور زبردست احتجاجی ریلی بھی نکالی ، اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے ڈائریکٹر شمس الرحمن نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ، بھارت کشمیریوں پر مزید مظالم بند کرے اور انسانی حقو ق کے کام کرنے والے تنظیمیں پوری طور پر کشمیر میں بھارتی مظالم پرنوٹس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کا مسئلہ پر آمن طریقے سے حل کرنے میں گہری دلچسپی لے کر پوری طورکشمیری بھائیوں کو ان کا حق دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا ،ہے اور رہے گا اور وہاں کسی دوسرے ملک کے ہٹ دھرمی برداشت نہیں کریں گے ،احتجاجی ریلی میں اسکول کے بچوں ،اساتذہ اور عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے لگائے جبکہ بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھائے رکھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان اور دیگر مختلف نعرے درج تھے ۔
1,482 total views, 2 views today