کبل(سوات نیوز ڈاٹ کام ) تحصیل کبل کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں میں یوم کشمیر سیا ہ منا نے کا اہتمام ، اسسٹنٹ کمشنر کبل ، چیف کوارڈینئیٹر نور زیب شاہ کا مختلف سر کا ری اور پرائیویٹ سکولوں کا تفصیلی دورہ یوم کشمیر کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت، علا قے میں کشمیر وں کے سا تھ اظہار یک جہتی کے لئے ریلیاں بھی نکا لی گئی جس میں مختلف سو سا ئٹی کے افراد سکول طلباء تحصیل انتظامیہ اور TMAکبل کے اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر TMAہال کبل میں کشمیر بلیک ڈے کے حوالے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ACکبل اسرار احمد ، تحصیل نا ظم رحمت علی ، ملک ابرار سو شل ایکٹوسٹ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایک معا شی اور تعلیم یا فتہ پاکستان کشمیروں کے لئے دنیا میں بہتر طریقے سے کام کر سکتے ہیں جب تک پاکستان سیا سی طور پر مضبوط نہ ہو اور شعور اگا ہی بیدار نہ ہو تو کشمیروں کا معاملہ دنیا میں اُٹھا نے کا ہم اہل نہیں ہو سکتے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا وہاں کشمیر میں جا ری 70سا ل سے ظلم و ستم اور بر بریت سے کشمیروں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے اُن کے قربانیاں رائیگا نہیں جا نے دینگے مقررین نے کہا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے ذریعے ریفرنڈم کرا کے اُن کو حقوق دی جائے ذا تی مفاد کیلئے کسی بھی ملک کشمیروں کو استعمال کرنے سے گریز کیا جائے ، اس موقع پر شام ، فلسطین،برمااور دیگرمسلم ممالک میں جا ری ظلم و ستم پر افسوس کا اظہار کیا گیا تقریب سے ڈاکٹر جواد اقبال ، اجمل خان ، نور زیب شاہ ، علی محمد ، مو لا نا حبیب اللہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر AACکبل سید قا در خان ، TMOنثار خان اور دیگر تحصیل انتظامیہ کے مشران اور علا قا ئی سیا سی افراد بھی تقریب میں شریک تھے۔
1,252 total views, 2 views today