سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) یونیورسٹی آف سوات اور پاکستان کونسل آف سائنس اینڈانڈسٹریل ریسرچ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کردیئے گئے۔ مفاہمتی یاداشت کا مقصد یونیورسٹی میں جدید تحققی لبارٹری کا قیام ہے۔ ۔ اس موقع پریونیورسٹی کے وائیس چانسلر و رجسٹرار ڈاکٹر حسن شیر نے میڈیا کے نمائندوں کوتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انٹی کرپشن ڈاکٹرحیدر کے مشکور ہیں جن کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے آج اس یادداشت پردستخط ہوئے۔ اُنہوں نے کہاکہ سوات کا علاقہ قدرتی معدنیات، اورادویاتی پودوں سے مالامال ہے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری، کاسمٹکس، اورفارمیسی کی انڈسٹری بھی موجود ہے ۔آمذکورہ ادارے کے زریعہ سے یونیورسٹی میں جدید لیبارٹری کی قیام سے نہ صرف ادویاتی نباتات کے کاروبار کوترقی ملیگی بلکہ دیگرکاسمیٹکس اور فارمیسی کی انڈسٹری کے ترویج کا بھی زریعہ بھی بنے گا۔اُنہوں نے پی سی ایس آئی آر کے چیئرمین اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کی طرف سے کسانوں اور صنعت کاروں کی تربیت کے لئے ہر ممکن تعاؤن جاری رکھا جائیگا۔
1,246 total views, 2 views today