کبل(الطاف خان سے ) تحصیل کبل دیولئی کالونی کے مقام پر ڈائنا کی ٹکر سے خاتون جاں بحق،ڈرائیور گاڑی سمیت گرفتار،مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی کالونی کے مقام پر ڈئنا گاڑی کی ٹکر سے مسماۃ (ن)زوجہ مہم باچا ساکن گاڑی ڈاگے شدید زخمی ہوئی جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال روانہ کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی بتایا جاتا ہے کہ مرحومہ اپنے والد لقمان پاچا ساکن دیولئی کے گھر آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی دیولئی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور اختر منیر ولد محمد فاروق ساکن کوکارئی کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔
1,750 total views, 4 views today
Comments