لاہور(این این ائی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کھیلنے کے لیے سری لنکن ٹیم لاہور پہنچی تو اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔سری لنکن ٹیم 8 سال بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے دبئی سے پاکستان پہنچی تو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پنجاب حکومت اور کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 1 بج کر 52 منٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور جب کہ سری لنکن ٹیم 2 بج کر 15 منٹ پر ابو ظہبی سے لاہور پہنچی تاہم ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں سے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی حصار کے ساتھ بلٹ پروف گاڑیوں میں ہوٹل پہنچایا گیا۔علاوہ ازیں سری لنکا کے وزیر کھیل بھی اپنے 24 رکنی وفد کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں جب کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ لاہور پہنچیں۔
1,438 total views, 2 views today