مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاہے کہ ان کی پارٹی پختونوں کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کیلئے پارٹی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی قیادت میں عملی جدوجہدکررہی ہے ،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوات،بونیر،ملاکنڈ،اپردیر اور لوئر دیر کے کارکنوں کے مشکور ہیں جنہوں نے پشاورمیں ہونے والے جلسہ میں بھرپور اندازمیں شرکت کرکے آفتاب احمد خان شیر پاؤاور سکندرحیات خان شیر پاؤ کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کیا ،انہوں نے کہاکہ پانچ سال قبل قائم ہونے والی قومی وطن پارٹی ایک تناوردرخت بن چکی ہے اوردیگرسیاسی پارٹیوں سے مایوس لوگ مسلسل ہماری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جس سے پارٹی مزیدمضبوط ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پختون جان چکے ہیں کہ قومی وطن پارٹی واحد پارٹی ہے جو ان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی اور نمائندگی کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ پختون قومی وطن پارٹی کے جھنڈے تلے متحدہورہے ہیں جو اس بات کا عکاس ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔
1,512 total views, 2 views today