بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے جبکہ وہ ایک اور این آر او کے لیے اداروں پر دباؤ ڈالیں گے۔چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے، نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کرکے اداروں کو بدنام کریں گے اور جماعت کو نیب ،عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کے لے استعمال کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک اور این آر او کے لیے اداروں پر دباؤ ڈالیں گے جب کہ انہیں اس کی پرواہ نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے،نواز شریف کو صرف لوٹ کر باہر رکھے گئے 300 ارب بچانے سے غرض ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ملک کو بنانا رپبلک بنارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے وفادار بنے ہوئے ہیں اور قانون سے مفرور شخص کو وزیر خزانہ کے عہدے پر برقرار رکھا ہوا ہے۔
1,666 total views, 2 views today