سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اور نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ محدود وسائل اور محدود اختیارات میں رہتے ہوئے ضلع سوات کے خدمت کرنا ضلعی حکومت کا اولین ذمہ داری ہے اس وقت موجودہ نظام میں سب سے زیادہ متاثر ویلج کونسلوں کے منتخب نمائندے ہے کیونکہ حقیقیت میں کچھ ہے نہیں اور زبانی بہت کچھ لوگوں کو بولے جاتے ہیں بد نصیبی سے خود صوبائی حکومت اپنے ہی بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ سوتیلی ماہ والی سلوک کرتے ہیں ورنہ اس نظام سے بہتر نظام نہیں منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے کمیونٹی کو اپنے ساتھ ملاکر اپنے اپنے ویلج کونسلوں میں بہت کچھ کرسکتے ہیں تاحال صوبائی حکومت کے طرف سے ضلعی حکومت کو ایک روپے بھی نہیں دی گئی ہے بلدیاتی نمائندوں کی حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ بہادر خان سٹی میں ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ تحصیل کے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ تحصیل کے چیر مین بہادر خان سعید احمد خان ایڈوکیٹ قاری رحیم اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی مٹہ اکبر خان شنواری ایس ایچ او مٹہ سید احمد خان ٹی ایم او مٹہ فضل ربی خان ایم ایس مٹہ ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ضلعی اتحاد کونسلرز کے صدر شاہ بخت راون جنرل سیکرٹری شعیب خان تاحیات چیف ارگنائزز مٹہ بازار قاسم کاکا صلاح الدین خان ابراھیم خان شبنم قاسیم خان خور شید خان محمد شیر خان منظور علی خان اکبر باچا حاجی عبدالقیوم سابق پرنسپل ایوب جان مٹہ بار کے جنرل سیکرٹری انور علی خان ایڈوکیٹ کے علاوہ وکلاء برادری تاجر برادری منتخب ناظمین کونسلرز سرکاری اہلکاروں اور عان لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس پہلے ضلع ناظم محمد علی شاہ نے منتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت 2013کے لوکل گورنمنٹ ارڈیننس اصل حالت میں نہیں ہے اور تقریباً ہر روز نئے نئے ترمیم کی وجہ سے اب یہ ارڈنینس بس کچھ باتوں تک محدود ہو چکا ہے اور باتیں ہے جو صوبائی حکومت کے ممبران اور صوبائی حکومت کی حق میں ہے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور محدود اختیارات کی اندر ضلع سوات کے بلدیاتی اداروں اور منتخب لوگوں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت ویلج کونسلوں کے ناظمین اپنے اپنے علاقوں میں غیر معیاری پاپڑوں اور مشروبات کو ختم کرنے اور پابندی لگانے کیلئے لوکل کمیونٹی اپنے ساتھ ملکر اپنے بچوں کو محفوظ بناکر گندگی روکنے میں کردار بھی ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہم کو عوام کی خدمت کرنا ہے اور انشاء اللہ حقیقت عوام کی سامنے رکھ کر اپنے علاقے کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھو ڑینگے انہوں نے ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کو بھر پور تعاون کی یقین بھی دلادیا
1,636 total views, 2 views today