سوات( سوات نیوزڈاٹ کام )اے این پی سعودی عرب نے معروف قوم پرست سیاستدان افضل خان لالا کے یاد میں کاتعزیتی کانفرنس کا انعقادکیا جس میں سعودی عرب کے مرکزی قائدین سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،گزشتہ روز سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں معروف قوم پرست سیاستدان افضل خان لالا مرحوم کے دوسری برسی کے موقع پرتعزیتی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سعودی عرب کے مرکزی صدر گل زمین خان،سینئر نائب صدر ظہور احمد،ریاض ریجن کے صدر حبیب یونس،انعام خان،انجینئر گوہر خان و دیگر نے کہا کہ افضل خان لالا مرحوم کی پختون قوم کیلئے دی جانے والی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہے، مرحوم نے ہمیشہ قوم کو متحد رکھنے کو کشش کی اور تادم مرگ ان کی یہ کوششیں رہے کہ کس طرح پختون قوم کی ترقی ہوگی،اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے اجتماعی دعا کی اور اس کا عزم کا اظہار کیا کہ مرحوم کے نقش و قدم پر چل کر پختون قوم کی خدمت کرینگے۔
1,596 total views, 2 views today