سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات مین امیر مقام کا دست راست اور ن لیگ کے جنرل سیکرٹری اپنے پارٹی کو الوداع کہہ گئے ، ذرائع کے مطابق پی ایم ایل ن کے جنرل سیکرٹری انجنیئر عمر فاروق نے کچھ قبل پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، اس کے بعد تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے ان کیساتھ پے درپے ملاقاتیں کیں اور ان کو پی ٹی ائی مین شمولیت پر راضی کردیا ہے، انجنیئر عمر فاروق نے پارٹی سے باقاعدہ استعفی دینے اور پی ٹی ائی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ ائندہ چند دنوں میں باقاعدہ اعلان بھی کردینگے، یہ بھی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور عمران خان کی موجودگی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔ انجنیئر عمر فاروق کیساتھ مالاکنڈڈویژن میں سینکٹروں کارکنان اور عہدیداران کی بھی شمولیت متوقع ہے ۔
2,394 total views, 2 views today