مٹہ ( نما ئندہ)پرنسپل گورنمنٹ ہائی ہائر سیکنڈری سکول سخرہ محمد عابد جان عطاء اللہ قاضی اور انوارلحق نے کہا ہے کہ تعلیم کی بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں اسلئے ہم سب کو چایئے کہ ہم اپنے بچوں پر تعلیم حاصل کرکے ملک کیلئے ایک تعلیم یافتہ مستقبل دینے میں اپنا اہم کردار ادا کریں والدین اپنے بچوں پر خصوصی خیال رکھ کر ان بچوں کی تعلیم یقینی بنانے میں سکول اساتذہ کاساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سکول میں یوم والدین اور تقریب تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سکول کی بچوں کی علاوہ علاقہ معززین اور عام لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں سکول کی بچوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور موجود شرکاء سے خوب داد وصول کی تقریب میں پاکستانی ثقافت پر ایک خصوصی شو بھی پیش کیا گیا تقریب میں اج کے مسلمان اور دور حاضر کے تقاضے کی عنوان پر بھی بچوں نے خوبصورت تقاریر کئے تقریب سے دیگر سکول اساتذہ اور مہمانوں نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کیلئے تعلیم ایک ضروری اور بنیادی بات ہے اور جب تک ہم تعلیم میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اس وقت تک ملک کی کامیابی اور تر قی ممکن نہیں اسلئے ہم سب لوگوں کو ملکر اپنے بچوں پر تعلیم حاصل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دینے چایئے اور خاص کر بچیوں پر ہمیں تعلیم حاصل کرنا چایئے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر گھروں میں خصوصی خیال رکھیں اور اپنے بچوں کو ان سرگرمیوں سے دور رکھیں جو اس وقت ہمارے بچوں کی مستقبل تباہ کرتے ہیں مقررین سکول کے پرنسپل کے کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین بھی پیش کی اخر میں اساتذہ کرام نے بچوں پر انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کی
1,402 total views, 2 views today