سوات(الطاف خان سے)پشاور میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے میڈیکل کے طالب علم کو ابائی گائوں میں سپر دخاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں ، میڈیکل کے طالب علموں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، خاندانی ذرائع کے مطابق ایم بی بی ایس سٹوڈنٹ واجد ولد محمد شریف خان سکنہ ننگولی پشاور شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےہفہت کے روز جانبحق ہوئے تھے ، جن کی لاش ابائی گائوں کو منتقل کی گئی، جہاں پر سہ پہر کو ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ایم بی بی ایس کے طالب علم کی قتل کیخلاف ہر انکھ اشکبار تھی ، اور پورے گائوں میں صف ماتم بجھ گیا تھا، مرحوم طالب علم واجد ڈاکٹر شیر علی خان ،باچا خان اور سردار علی بھتیجا تھے۔ مرحوم کے لواحقین نے صوبائی حکومت ، ائی جی خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ وہ قتل ہونے والے طالب علم کے قاتلوں کو فوری گرفتارکرلیں۔
1,942 total views, 2 views today