مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان اور ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ انصاف کی علمبرداروں نے صوبے کیساتھ ایسا حشر کیا کہ شاید اسکی مثال اس سے پہلی نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی نام پر پہلے سرکاری اورقومی وسائل پر تخت اسلام اباد کو قبضہ کرنے کیلئے ناچ گانوں اور دھرنوں کی بعد اب بیرونی قرضوں اور سرکاری وسائل سمیت سرکاری مشیندری کو استعمال کرتے ہوئے پارٹی اور الیکشن مہم چلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں سر کاری سکیموں اور سرکاری ہیلی کاپٹروں کو استعمال کرکے شمولیتی جلسے کرانے کہاں کا انصاف ہے وقت انے پر ایک ایک بات کی حساب لیکر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سمبٹ چم مٹہ میں شیر غازی جان کے رہائش گاہ پر ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے مٹہ تحصیل کے صدر محمد قاسیم خان حسین علی خان ڈاکٹر محمد نعیم خان عبدالجلال خان ایڈوکیٹ شیر غازی جان حاجی عبدالقیوم مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے شیر غازی جان اور دیگر بہت سے لوگوں نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے تمام ورکرز اور کارکنان حکومتی پارٹی کی لوگوں کی مقابلے اپنے اپنے گھروں پر پارٹی کی جھنڈے لگادیں تاکہ پتہ لگ جائے کہ عوام کس کیساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی انصاف اور کرپشن کو ختم کرنے کی علمبرداروں نے اس وقت صوبے کیساتھ ایسا حشر کیا ہے کہ شاید ائندہ کئی سال یہا ں کی عوام اپنے حقوق کیلئے مذید انتظار کرینگے انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے ولوں نے صوبے مین یہ تبدیلی لائی ہے کہ پہلے تخت اسلام اباد پر قبضہ کرنے کیلئے صوبے کی تمام وسائل ناچ گانوں اور دھرنوں پر خرچ کردی اور جب دھرنوں سے فارغ ہوگئی تو پھر یہ سرکاری وسائل پارٹی اورالیکشن مہم پر خرچ کرنے لگیں ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل سرکاری گاڑیاں سرکاری سکیموں سرکاری ملازمتوں سیکشن فور لگانے اور پھر ہٹانے اور سرکاری ہیلی کاپٹر ورں کو استعمال کرکے شمولیتی جلسے کرانا کہاں کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ وقت انے پر ان لوگوں سے ایک ایک بات کی حساب کتاب لیں گے
عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان اور تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچا کر عوام کو بیدار کریں اور2018میں ہونے والے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے کامیابی کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کی نام نہاد دعوے دیکھ کر اب عوام کی نظریں اے این پی پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فارم قاضی اباد شکردرہ میں بخت رحیم کے حجرے میں یونین کونسل پیر کلے پارٹی کے عہدیداروں اور مقامی قائدین کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے بخت رحیم خان خان باچا ممتاز علی خان حاکیم خان نعمت علی خان پرویز خان فداخان داود شاہ اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مقامی قائدین پارٹی کی اندر ناراض لوگوں اور قائدین کے پاس جاکر انکومنالیں اور جہاں پر پارٹی کے ضلعی قائدین کے ضرورت ہو تو وہاں ہم بھی جائیں گے انہوں نے کہا کہ ائندہ دور اے این پی کا ہے کیونکہ عوام موجودہ حکومت کے ناکام پالیسوں کی وجہ سے حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والے نے عوام کیساتھ دھوکہ اور فراڈ کیا ہے اور انشاء اللہ عوام ان نام نہاد تبدیلی لانے والوں سے اپنا بدلہ 2018کے الیکشن میں لیں گے ۔
2,026 total views, 2 views today