سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقوں کالام ، مالم جبہ ، سنگر سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کے درمیانی رات سوا ت کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا تھا، کالام ، مالم جبہ اور دیگر پہاڑی علاقوں کے مقامی نمائندوں کے مطابق پہاڑی سلسلہ میں ہلکی برفباری شرو ع ہوئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
1,651 total views, 8 views today
Comments