سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے مرکزی شہرمینگورہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کے گائوں کوکارئی کے جنگل سے بڑی تعداد میں ٹمبر مافیا نے لکڑی کاٹ ڈالے، پولیس کی بروقت اپریشن کے بعد ٹمبر مافیا بھاگنے میں کامیاب پولیس نے قیمتی درخت قبضے میں لے لئے ، پولیس سٹیشن کوکارئی کے مطابق گائوں کوکارئی کے قریبی پہاڑی علاقہ گوریکلا میں ٹمبر مافیا نے بڑی تعداد میں درخت کاٹ لئے ، جس کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نےسرچ اپریشن شروع کردیا، جس میں پولیس نے قیمتی کاٹے گئے درخت قبضہ میں لے لئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، تاہم پولیس ملزمان کو پکڑنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
2,536 total views, 2 views today
Comments