کبل(تحصیل رپورٹر) حلقہ پی کے 82کے تمام پارٹیاں مل کر پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،سابق ایم پی اے وقار خان سیاست کے الف ب سے ناواقف ہے ،صوبائی حکومت کے منصوبوں کو این جی اوز کا نام دینے والے سابق احمق ایم پی اے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے تبدیلی نے خان خوانین کو غریب کا محتاج بنا دیا ہے،پاکستان کے ستر سالہ تاریخ میں حکمرانوں نے لوٹ مار کے سیو ا کچھ نہیں کیا ہے ،عمران خان نڈر بے باک ،سچے اور دیانتدار انسان ہے جنہوں نے پوری قوم کے بہتر مستقبل کے لئے چوروں اور لٹیروں کا احتساب شروع کردیا ہے ،آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے گلی گلی میں موجود چوروں کو بے نقاب کرینگے یونین کونسل توتانوبانڈئی میں مزید دوکروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے باقی ماندہ مسائل حل ہونگے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے گاؤں ٹیغک ٹیوب ویل کے لئے ایک کروڑ روپے لاگت سے نصب شدہ سولر سسٹم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی کونسلر حمید خان،حیات خان،ڈاکٹر رحمدل شاہ،سجامت،سہیل خان،معاذ ،سیف اللہ،الیاس،اقبال بلند،محمد ذادہ،سلیمان،انور ،سید اکبر،ظاہر شاہ،فضل ہادی،افتاب علی اور دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ سولر سسٹم کے تنصیب سے علاقے میں پانی کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوچکا ہے اور اب کسی ماں بہن اور بیٹی کو پانی کے لئے گھر سے نکلنا نہیں پڑے گا انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی پاکستان تحر یک انصاف کے منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر صوبائی حکومت کے فنڈز کو این ی اوز کا نام دے کر اپنا مذاق اڑا رہے ہیں کیونکہ پانچ سال تک 56این جی اوز کا سہارا لینے والے سابقہ حکومت لوگوں کو بالٹی اور لوٹے کے سیوا کچھ نہ دے سکے جس کی وجہ سے لوگ مسائل و مشکلات سے دوچار تھے پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر قوم کا پیسہ سو فیصد قوم پر خرچ کیا اور عام آدمی کو بااختیار بناکر غریب کی معیار زندگی بہتر بنائی جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کا گراف بدستور بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان غریبوں کے ہمدرد لیڈر ہیں جنہوں نے قوم کا پیسہ لوٹنے والے نواز شریف کو نا اہل بنا دیا جبکہ اسکے دوسرے ساتھی زرداری کو بھی ساتھ ملا کر جیل بھجوا کر دم لینگے عمران خان نے پاکستانی قوم کے بہتر مستقبل کے لئے اپنا سکھ چین قربان کردیا ہے اور غیبی امداد کے بدولت ہر میدان میں مخالفین کو مسلسل شکست دے رہا ہے کیونکہ کرپٹ لوگ سچ کا راستہ نہیں روک سکتے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پورے ملک میں عوامی حکومت بنائیں گے اور بحیثیت وزیر اعظم عمران خان اس ملک و قوم کی تقدیر بدل کر خوشحالی لائینگے انہوں نے یقین دلایا کہ یوسی توتانوبانڈئی کو ماڈل بناکر دم لینگے جبکہ سولر سسٹم کو مفت زمین فراہم کرنے والے بختین لالہ کے خاندان کو سرکاری نوکری فراہم کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ الیکشن میں کسی کے دھوکہ میں آئے بغیر پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کی تیاری کریں ۔
1,572 total views, 2 views today