کبل(تحصیل رپورٹر) 90دن میں نیا پاکستان بنانے والے پانچ سالوں میں کوئی منصوبہ مکمل نہ کرسکے ،قرضوں پر چلنے والی صوبائی حکومت کے ممبران کھوکھلے اعلانات کرکے عوام کو دھوکہ اور اپنا مذاق اڑا رہے ہیں ،تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے گالم گلوچ ،ناچ گانوں اور دھرنوں کی سیاست کو فروغ دے کر ملک وقوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے ،عمران خان کو غیر آئینی طور پر وزیر اعظم بنانے کے لئے خیبر پختونخواہ کے وسائل بے دریغ استعمال کرکے پانچ سال دھرنوں میں ضائع کئے،ایم ایم اے اپنے سابقہ ناقص کارکردگی اور اسلام کا نام بدنام کرنے کے بدولت شرمناک شکست سے دوچار ہوگی، باچا خان نے پختون قوم کے اتفاق و اتحاد کے لئے زندگی وقف کردی تھی اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جس کے قایدین و کارکنان نے لازوال قربانیاں دے کر ملک وقوم کو تحفظ دی ہے،امن کے نام پر ووٹ لینے کے بعد امن پائیدار امن قائم کیا اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے بدولت ترقی کا سفر شروع کیا،موجودہ صوبائی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے جس کی وجہ سے عوام حکمران پارٹی کو چھوڑ کر سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں آئندہ الیکشن نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا اپنا قیمتی ووٹ اے این پی کے حق میں استعمال کرکے ملک وقوم کا مستقبل محفوظ بنائیں ان خیالات کا اظہار اے این پی کے مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب،سابق ایم پی اے وقار خان،عبدالمالک،آفرین خان،ثناء اللہ شاہ،سردار چاچا،رفیق خان،شاہ سید،طارق خان،داود خان،تور خان،محمد عظیم خان،فرید گل دا،حیدر علی،نجیب اللہ،بلال،سید باچا،ابراہیم شاہ شیر احمد اور دیگر نے منجہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے پی ٹی آئی کے رضوان الدین،حبیب النبی ،فرمان علی،حیدر علی،جماعت اسلامی کے وزیرے،گلو خان،مسلم لیگ ن کے شفیق احمد اور پی پی پی کے میر زمان خان ،خالق ذادہ،جے یو آئی کے خان اور ایم کیو ایم کے محمد طارق کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولت پر مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اے ایم اے نے اسلام کے نام پر ووٹ لینے کے بعد اقتدار تک پہنچ کر عیش و عشر ت کو ترجیح دی اور سوات کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کردیا اور بے گناہ لوگ شہید ہوئے آج وہی لوگ دوبارہ سرگرم ہوچکے ہیں جبکہ تبدیلی کے دعویداروں نے بھی قرضے لے لے کر بچے بچے کو مقروض بنا دیا ہے جس کے ممبران اسمبلی پانچ سال کوئی بڑا منصوبہ قائم نہ کرسکے البتہ الیکشن کا سن کر خالی خزانہ پر بڑے بڑے اعلانات کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جبکہ عوام انکا اصل چہرہ پہچان چکی ہے اور دھڑا دھڑ سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں کیونکہ اے این پی پختون قوم کی واحد ترجمان پارٹی ہے جو پختون قوم کے بہتر مستقبل کے لئے خون کا آخری قطرہ دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی کا دور مثالی تھا جس میں ترقی کا سفر شروع ہوا تھا جو ہمارے بے اتفاقی کی وجہ سے جاری نہ رہ سکا لہذا آئندہ الیکشن میں اپنا قیمتی ووٹ اے این پی کے ق میں استعمال کریں تاکہ جہاں پر ترقی کا سفر رک گیا تھا دوبارہ شروع کرکے پانچ سالہ عوامی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے۔
1,400 total views, 2 views today