کبل(تحصیل رپورٹر) گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کبل کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت تنظیم صدر ملک محبوب علی خان کبل میں منعقد ہوا جس میں نائب صدر وزیر ذادہ، نائب صدر سعد اللہ باچا، ڈپٹی جنرل سکریٹری اکبر علی سرتیز خان،انفارمیشن سکریٹری انور علی خان ایڈوکیٹ،آفس سکریٹری واجد علی خان سمیت اقبال خان،فوجی ماما،سیف اللہ جان،فائندہ مند،صاحب ذادہ،امین خان،سید قیوم شاہ،حسین علی اور گل کے علاوہ پارٹی مشران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں پیپلز پارٹی کو تحصیل کبل کے سطح پر مضبوط و منظم قوت بنانے پر تفصیلی بحث ہوئی اور آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مختلف تجاویز پیش کئے گئے اس موقع پر تحصیل ممبران و کارکنان نے کبل تحصیل تنظیم کے قیام پر پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایون خان،ڈویژنل صدر افسر الملک،ضلعی صدر عرفان چٹان ،جی ایس اقبال حسین بالے سمیت جملہ تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ نو منتخب ممبران پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبو ط قوت بنانے اور بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے جائینگے تحصیل صدر ملک محبوب علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک و قوم کی واحد ترجمان پارٹی ہے جس کے دور اقتدار میں پاکستان ترقی کے راہ پر گامزن اور غریب عوام کی معیار زندگی بلند ہوتی ہے انشا ئاللہ مستقبل پی پی پی کا ہے ۔
1,572 total views, 2 views today