سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ٹی ایم اے مینگورہ کے شیرزمان سنیٹری ورکر پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ ، متحدہ مزدور یونین سی بی اے ٹی ایم اے مینگورہ کے تمام سرکاری ملازمین کومکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ اور دیگر سرکاری محکموں کی طرح ٹی ایم اے مینگورہ تحصیل بابوزئی کے تمام ملازمین کو فری اسلحہ لائسنس فراہم کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار متحدہ مزدور یونین تحصیل بابوزئی مینگورہ زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرے سے ٹی ایم اے مینگورہ سوات پریس کلب تک لانگ مارچ کے موقع پر صدر بخت کرم ، چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر ، سرپرست اعلیٰ خورشید علی باچا ، راج ولی ، نائب صدر دوئم خان محمد اور فنانس سیکرٹری رسول خان ، محمد نواز خان سینئر نائب صدر نے بھی خطاب کیا ، اور سوات پولیس پر زور دیا کہ سنیٹری ورکر پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، زخمی سینٹری ورکر شیر زمان کا علاج و معالجہ سرکاری سطح پر کیا جائے اور ملازمین کوتحفظ فراہم کیا جائے ، اگر ہمارے جائز مطالبات 12گھنٹے میں حل نہ کیا گیا تو متحدہ مزدور یونین سی بی اے ٹی ایم اے مینگورہ مکمل طور پر ٹیوب ویل ، صفائی اور سٹریٹ لائٹس مکمل طور پر بند کی جائیگی اور مکمل ہڑتال کریں گے ، جسکی تمام تر ذمہ دار سوات پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی ، بعد میں پر آمن طور پر احتجاجی مظاہرہ ختم ہوا اور آئندہ کا لائحہ عمل کا فیصلہ عہدیداران صلاح و مشورے سے کریں گے ۔
1,370 total views, 2 views today