مٹہ (سوات نیوز ڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد اور ممتاز رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ اس وقت عوام اور خاص کر نوجوانوں نے جمعیت علماء اسلام کے ہاتھوں 2018کے الیکشن میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے انصاف کی علمبرداروں نے ڈی ائی خان میں حکومتی سرپرستی میں ایک معصوم بچی کیساتھ ہونے والے تاریخ کی بدترین ظلم پر خاموشی اختیار کرکے صوبے سے انصاف کا جنازہ نکال دیا جو انصاف کی علمبردار حکومت ایک غریب بچی کو انصاف نہیں دی سکتی اور اپنے وزیر کی خاطر مذمت تک نہیں کرسکتی وہ غریب عوام کیلئے اور کیا کرینگے اور عوام ان لوگوں سے مذید کیا توقع رکھیں گے کھیلوں کے وزیر کی حلقے میں بچے اور نوجونوں کی قبرستانوں اور خوڑوں میں کھیل کھود کرنا تبدیلی کی تاریخی ثبوت ہے عوام 2018میں ساتھ دیں عوامی حقوق انکی دہلیز پر دیکر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کوزہ درشخیلہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے تحصیل امیر قاری داود الحسن اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کی اہم افراد نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جے یو ائی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جن کو جماعت کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت دیگر سابقہ حکومتوں کی طرح عوام کی خدمت اور صوبے میں قانون سازی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں جن کا زندہ ثبوت موجودہ صوبائی حکومت کے اپنے سرکاری محکموں میں سود کو تاحال ختم نہیں کرنا ہے اور اب بھی صوبے میں تمام سرکاری محکموں میں سود موجود ہے جس کا ایک مثال تحصیل کونسل مٹہ کا فنڈ پی ایل ایس اکاونٹ میں جمع کرنا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل نے جے یو ئی کیساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس وقت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جے یو ائی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوان نسل کیساتھ کئے جانے والے تمام وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکا ہے اور اس وقت نوجوان نسل موجودہ حکومت کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا منہ بولتا ثبوت اس سے زیادہ اور کیا ہوسکتی ہے کہ ایک سپورٹس کے صوبائی کے حلقے میں بچے اور نوجوان کھیل کھود کی سرگرمیاں قبرستانوں اور خوڑوں میں کرنے پر مجبور ہوتے ہیں انہوں نے کہ صوبائی حکومت کے صحت اور تعلیم کے ایمرجنسی ناکام ہوکر اب حکومت کیساتھ اپنے ناکامی کو چھپانے کیلئے کوئی جواز بھی نہیں ہے
1,460 total views, 2 views today
Comments