مٹہ(رحیم خان سے) مٹہ کے علاقہ شیدرہ میں دو نوجوان مذدوراحمد علی ولد عجب گل عمر28سال اور حجرت شاہد ولد شاہد عمر 27سال ساکنان بیدرہ ایک مقامی پٹرول پمپ کے پانی کے کنویں میں کام کرتے ہوئے دم گھٹنے سے جانبحق ہوئے مقامی افراد کا کہنا تھا کہ پہلے ایک نوجوان کنویں کے اندر کام کیلئے اتر گیا مگر کچھ دیر میں اواز نہیں جس کے بنا پر دوسرا نوجوان اس کو دیکھنے کے واسطے کنویں میں اتر گیا تو وہ بھی خاموش تھا اسی اثنا تیسرا نوجوان بھی ان دونو ں کو دیکھنے کیلئے اتر نے لگا تھا مگر بیچ میں محسوس ہونے سے پھر اوپر اگیا اور ریسکیو کے ٹیم کو اگاہ کیا ریسکیو1122کے ٹیم جائے وقوع پر وقت سے پہنچی اور دونوں نوجوانوں کو کنویں سے باہر نکا ل لیا اور مٹہ ہسپتال پہنچا دئے گئے مگر ہسپتال میں پہنچنے سے پہلے دونوں وفات پا گئے تھے،دونوں نوجوان ایک ہی محلے کے رہائشی تھے اور کنووں کو کھودنے کا کام کر تے تھیں،پولیس نے رپورٹ درج کر کے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔۔
1,917 total views, 2 views today